سحر کار
معنی
١ - سحر زدگی کی کیفیت پیدا کر دینے والا، جادو کرنے والا، فسوں گر۔ "آج بھی لوگ اس کتاب کو پڑھتے ہیں اور آزاد کے سحر کار قلم کی داد دیتے ہیں۔" ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٨ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سحر' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'کار' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٣٥ء سے "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں